Background

Surah At Tur

Surah At Tur
Surah At Tur, the 52nd bankruptcy of the Quran, contains 49 verses. Surah At Tur is split into rukoos. Surah At Tur takes its call from the Arabic word “At-Tur,” that means “The Mount,” mentioned within the first verse. Surah At Tur emphasizes the importance of divine guidance and the results of rejecting it. Surah At Tur describes the Day of Judgement and the destiny of the disbelievers, contrasting it with the rewards promised to the righteous. Surah At Tur serves as a reminder of the power and authority of Allah, who created the heavens and the earth and the entirety in among. Surah At Tur encourages believers to mirror at the signs and symptoms of Allah’s introduction and to try for righteousness in education for the Hereafter.

    بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

    اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا۔

    Surah At Tur

    1

    وَ الطُّوْرِ(1)

    طور کی قسم۔

    2

    وَ كِتٰبٍ مَّسْطُوْرٍ(2)

    اور اس نَوِشْتَہ کی۔

    3

    فِیْ رَقٍّ مَّنْشُوْرٍ(3)

    جو کھلے دفتر میں لکھا ہے۔

    4

    وَّ الْبَیْتِ الْمَعْمُوْرِ(4)

    اور بیت ِمعمور۔

    5

    وَ السَّقْفِ الْمَرْفُوْعِ(5)

    اور بلند چھت۔

    6

    وَ الْبَحْرِ الْمَسْجُوْرِ(6)

    اور سلگائے ہوئے سمندر کی۔

    7

    اِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَاقِعٌ(7)

    بے شک تیرے رب کا عذاب ضرور ہونا ہے۔

    8

    مَّا لَهٗ مِنْ دَافِعٍ(8)

    اسے کوئی ٹالنے والا نہیں ۔

    9

    یَّوْمَ تَمُوْرُ السَّمَآءُ مَوْرًا(9)

    جس دن آسمان ہلنا سا ہلنا ہلیں گے۔

    10

    وَّ تَسِیْرُ الْجِبَالُ سَیْرًاﭤ(10)

    اور پہاڑ چلنا سا چلنا چلیں گے۔

    11

    فَوَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ(11)

    تو اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے۔

    12

    الَّذِیْنَ هُمْ فِیْ خَوْضٍ یَّلْعَبُوْنَ(12)

    وہ جو مشغلہ میں کھیل رہے ہیں ۔

    13

    یَوْمَ یُدَعُّوْنَ اِلٰى نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّاﭤ(13)

    جس دن جہنم کی طرف دھکا دے کر دھکیلے جائیں گے۔

    14

    هٰذِهِ النَّارُ الَّتِیْ كُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُوْنَ(14)

    یہ ہے وہ آگ جسے تم جھٹلاتے تھے۔

    15

    اَفَسِحْرٌ هٰذَاۤ اَمْ اَنْتُمْ لَا تُبْصِرُوْنَ(15)

    تو کیا یہ جادو ہے یا تمہیں سوجھتا نہیں ۔

    16

    اِصْلَوْهَا فَاصْبِرُوْۤا اَوْ لَا تَصْبِرُوْاۚ-سَوَآءٌ عَلَیْكُمْؕ-اِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ(16)

    اس میں جاؤ اب چاہے صبر کرو یا نہ کرو سب تم پر ایک سا ہے تمہیں اسی کا بدلہ جو تم کرتے تھے۔

    17

    اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ نَعِیْمٍ(17)

    بے شک پرہیزگار باغوں اور چین میں ہیں ۔

    18

    فٰكِهِیْنَ بِمَاۤ اٰتٰىهُمْ رَبُّهُمْۚ-وَ وَقٰىهُمْ رَبُّهُمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِ(18)

    اپنے رب کی دَین پر شاد شاد اور اُنہیں ان کے رب نے آگ کے عذاب سے بچالیا۔

    19

    كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓــٴًـۢا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ(19)

    کھاؤ اور پیو خوشگواری سے صلہ اپنے اعمال کا۔

    20

    مُتَّكِـٕیْنَ عَلٰى سُرُرٍ مَّصْفُوْفَةٍۚ-وَ زَوَّجْنٰهُمْ بِحُوْرٍ عِیْنٍ(20)

    تختوں پر تکیہ لگائے جو قطار لگا کر بچھے ہیں اور ہم نے اُنھیں بیاہ دیا بڑی آنکھوں والی حوروں سے۔

    21

    وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ اتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّیَّتُهُمْ بِاِیْمَانٍ اَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّیَّتَهُمْ وَ مَاۤ اَلَتْنٰهُمْ مِّنْ عَمَلِهِمْ مِّنْ شَیْءٍؕ-كُلُّ امْرِئٍۭ بِمَا كَسَبَ رَهِیْنٌ(21)

    اور جو ایمان لائے اور ان کی اولاد نے ایمان کے ساتھ ان کی پیروی کی ہم نے ان کی اولاد ان سے ملادی اور اُن کے عمل میں انھیں کچھ کمی نہ دی سب آدمی اپنے کئے میں گرفتار ہیں ۔

    22

    وَ اَمْدَدْنٰهُمْ بِفَاكِهَةٍ وَّ لَحْمٍ مِّمَّا یَشْتَهُوْنَ(22)

    اور ہم نے ان کی مدد فرمائی میوے اور گوشت سے جو چاہیں ۔

    23

    یَتَنَازَعُوْنَ فِیْهَا كَاْسًا لَّا لَغْوٌ فِیْهَا وَ لَا تَاْثِیْمٌ(23)

    ایک دوسرے سے لیتے ہیں وہ جام جس میں نہ بے ہودگی اورنہ گنہگاری۔

    24

    وَ یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ غِلْمَانٌ لَّهُمْ كَاَنَّهُمْ لُؤْلُؤٌ مَّكْنُوْنٌ(24)

    اور ان کے خدمت گار لڑکے ان کے گرد پھریں گے گویا وہ موتی ہیں چھپا کر رکھے گئے۔

    25

    وَ اَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ(25)

    اور اُن میں ایک نے دوسرے کی طرف منہ کیا پوچھتے ہوئے۔

    26

    قَالُوْۤا اِنَّا كُنَّا قَبْلُ فِیْۤ اَهْلِنَا مُشْفِقِیْنَ(26)

    بولے بے شک ہم اس سے پہلے اپنے گھروں میں سہمے ہوئے تھے۔

    27

    فَمَنَّ اللّٰهُ عَلَیْنَا وَ وَقٰىنَا عَذَابَ السَّمُوْمِ(27)

    تو اللہ نے ہم پر احسان کیا اور ہمیں لُو کے عذاب سے بچالیا۔

    28

    اِنَّا كُنَّا مِنْ قَبْلُ نَدْعُوْهُؕ-اِنَّهٗ هُوَ الْبَرُّ الرَّحِیْمُ(28)

    بے شک ہم نے اپنی پہلی زندگی میں اس کی عبادت کی تھی بے شک وہی احسان فرمانے والا مہربان ہے۔

    29

    فَذَكِّرْ فَمَاۤ اَنْتَ بِنِعْمَتِ رَبِّكَ بِكَاهِنٍ وَّ لَا مَجْنُوْنٍﭤ(29)

    تو اے محبوب تم نصیحت فرماؤ کہ تم اپنے رب کے فضل سے نہ کاہن ہو نہ مجنون۔

    30

    اَمْ یَقُوْلُوْنَ شَاعِرٌ نَّتَرَبَّصُ بِهٖ رَیْبَ الْمَنُوْنِ(30)

    یا کہتے ہیں یہ شاعر ہیں ہمیں ان پر حوادثِ زمانہ کا انتظارہے۔

    31

    قُلْ تَرَبَّصُوْا فَاِنِّیْ مَعَكُمْ مِّنَ الْمُتَرَبِّصِیْنَﭤ(31)

    تم فرماؤ انتظار کئے جاؤ میں بھی تمہارے انتظار میں ہوں ۔

    32

    اَمْ تَاْمُرُهُمْ اَحْلَامُهُمْ بِهٰذَاۤ اَمْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُوْنَ(32)

    کیا اُن کی عقلیں انھیں یہی بتاتی ہیں یا وہ سرکش لوگ ہیں ۔

    33

    اَمْ یَقُوْلُوْنَ تَقَوَّلَهٗۚ-بَلْ لَّا یُؤْمِنُوْنَ(33)

    یا کہتے ہیں اُنھوں نے یہ قرآن بنالیابلکہ وہ ایمان نہیں رکھتے۔

    34

    فَلْیَاْتُوْا بِحَدِیْثٍ مِّثْلِهٖۤ اِنْ كَانُوْا صٰدِقِیْنَﭤ(34)

    تو اس جیسی ایک بات تو لے آئیں اگر سچے ہیں ۔

    35

    اَمْ خُلِقُوْا مِنْ غَیْرِ شَیْءٍ اَمْ هُمُ الْخٰلِقُوْنَﭤ(35)

    کیا وہ کسی اصل سے نہ بنائے گئے یا وہی بنانے والے ہیں ۔

    36

    اَمْ خَلَقُوا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَۚ-بَلْ لَّا یُوْقِنُوْنَﭤ(36)

    یا آسمان اور زمین اُنھوں نے پیدا کئے بلکہ انھیں یقین نہیں ۔

    37

    اَمْ عِنْدَهُمْ خَزَآىٕنُ رَبِّكَ اَمْ هُمُ الْمُصَۜیْطِرُوْنَﭤ(37)

    یا اُن کے پاس تمہارے رب کے خزانے ہیں یا وہ کڑوڑے ہیں ۔

    38

    اَمْ لَهُمْ سُلَّمٌ یَّسْتَمِعُوْنَ فِیْهِۚ-فَلْیَاْتِ مُسْتَمِعُهُمْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍﭤ(38)

    یا ان کے پاس کوئی زینہ ہے جس میں چڑھ کر سن لیتے ہیں تو ان کا سننے والا کوئی روشن سند لائے۔

    39

    اَمْ لَهُ الْبَنٰتُ وَ لَكُمُ الْبَنُوْنَﭤ(39)

    کیا اس کو بیٹیاں اور تم کو بیٹے۔

    40

    اَمْ تَسْــٴَـلُهُمْ اَجْرًا فَهُمْ مِّنْ مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُوْنَﭤ(40)

    یا تم ان سے کچھ اجرت مانگتے ہو تو وہ چَٹی کے بوجھ میں دبے ہیں ۔

    41

    اَمْ عِنْدَهُمُ الْغَیْبُ فَهُمْ یَكْتُبُوْنَﭤ(41)

    یا اُن کے پاس غیب ہیں جس سے وہ حکم لگاتے ہیں ۔

    42

    اَمْ یُرِیْدُوْنَ كَیْدًاؕ-فَالَّذِیْنَ كَفَرُوْا هُمُ الْمَكِیْدُوْنَﭤ(42)

    یا کسی داؤں کے ارادہ میں ہیں تو کافروں پر ہی داؤں پڑنا ہے۔

    43

    اَمْ لَهُمْ اِلٰهٌ غَیْرُ اللّٰهِؕ-سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا یُشْرِكُوْنَ(43)

    یا اللہ کے سوا ان کا کوئی اور خدا ہے اللہ کو پاکی ان کے شرک سے۔

    44

    وَ اِنْ یَّرَوْا كِسْفًا مِّنَ السَّمَآءِ سَاقِطًا یَّقُوْلُوْا سَحَابٌ مَّرْكُوْمٌ(44)

    اور اگر آسمان سے کوئی ٹکڑا گرتا دیکھیں تو کہیں گے تہ بہ تہ بادل ہے۔

    45

    فَذَرْهُمْ حَتّٰى یُلٰقُوْا یَوْمَهُمُ الَّذِیْ فِیْهِ یُصْعَقُوْنَ(45)

    تو تم انھیں چھوڑ دو یہاں تک کہ وہ اپنے اس دن سے ملیں جس میں بے ہوش ہوں گے۔

    46

    یَوْمَ لَا یُغْنِیْ عَنْهُمْ كَیْدُهُمْ شَیْــٴًـا وَّ لَا هُمْ یُنْصَرُوْنَﭤ(46)

    جس دن اُن کا داؤں کچھ کام نہ دے گا اور نہ اُن کی مدد ہو۔

    47

    وَ اِنَّ لِلَّذِیْنَ ظَلَمُوْا عَذَابًا دُوْنَ ذٰلِكَ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ(47)

    اور بے شک ظالموں کے لیے اس سے پہلے ایک عذاب ہے مگر ان میں اکثر کو خبر نہیں ۔

    48

    وَ اصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ فَاِنَّكَ بِاَعْیُنِنَا وَ سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ حِیْنَ تَقُوْمُ(48)

    اور اے محبوب تم اپنے رب کے حکم پر ٹھہرے رہوکہ بیشک تم ہماری نگہداشت میں ہو اور اپنے رب کی تعریف کرتے ہوئے اس کی پاکی بولو جب تم کھڑے ہو۔

    49

    وَ مِنَ الَّیْلِ فَسَبِّحْهُ وَ اِدْبَارَ النُّجُوْمِ(49)

    اور کچھ رات میں اس کی پاکی بولو اور تاروں کے پیٹھ دیتے۔