Surah Ash Shuara
Surah Ash Shuara, the 26th chapter of the Quran, consists of 227 verses. Surah Ash Shuara is split into 11 rukoos. Surah Ash Shuara recounts the testimonies of diverse prophets, along with Noah, Abraham, Moses, and others, emphasizing the issues of monotheism, prophethood, and the results of rejecting divine steering. Surah Ash Shuara highlights the struggles confronted by using the prophets in conveying their messages to their human beings and the opposition they encountered from folks that hostile the truth. Surah Ash Shuara serves as a reminder of the significance of religion, endurance, and steadfastness inside the face of adversity.

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا۔

Surah Ash Shuara

1

طٰسٓمّٓ(1)

2

تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ الْمُبِیْنِ(2)

یہ آیتیں ہیں روشن کتاب کی۔

3

لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ اَلَّا یَكُوْنُوْا مُؤْمِنِیْنَ(3)

کہیں تم اپنی جان پر کھیل جاؤ گے ان کے غم میں کہ وہ ایمان نہیں لائے۔

4

اِنْ نَّشَاْ نُنَزِّلْ عَلَیْهِمْ مِّنَ السَّمَآءِ اٰیَةً فَظَلَّتْ اَعْنَاقُهُمْ لَهَا خٰضِعِیْنَ(4)

اگر ہم چاہیں تو آسمان سے ان پر کوئی نشانی اتاریں کہ ان کے اونچے اونچے اس کے حضور جھکے رہ جائیں ۔

5

وَ مَا یَاْتِیْهِمْ مِّنْ ذِكْرٍ مِّنَ الرَّحْمٰنِ مُحْدَثٍ اِلَّا كَانُوْا عَنْهُ مُعْرِضِیْنَ(5)

اور نہیں آتی ان کے پاس رحمٰن کی طرف سے کوئی نئی نصیحت مگر اس سے منہ پھیر لیتے ہیں ۔

6

فَقَدْ كَذَّبُوْا فَسَیَاْتِیْهِمْ اَنْۢبٰٓؤُا مَا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ(6)

تو بیشک انہوں نے جھٹلایا تو اب ان پر آیا چاہتی ہیں خبریں ان کے ٹھٹھے کی۔

7

اَوَ لَمْ یَرَوْا اِلَى الْاَرْضِ كَمْ اَنْۢبَتْنَا فِیْهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍ كَرِیْمٍ(7)

کیا انہوں نے زمین کو نہ دیکھا ہم نے اس میں کتنے عزت والے جوڑے اُگائے۔

8

اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةًؕ-وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ(8)

بیشک اس میں ضرور نشانی ہے اور ان کے اکثر ایمان لانے والے نہیں ۔

9

وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ(9)

اور بیشک تمہارا رب ضرور وہی عزت والا مہربان ہے۔

10

وَ اِذْ نَادٰى رَبُّكَ مُوْسٰۤى اَنِ ائْتِ الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ(10)

اور یاد کرو جب تمہارے رب نے موسیٰ کو ندا فرمائی کہ ظالم لوگوں کے پاس جا۔

11

قَوْمَ فِرْعَوْنَؕ-اَلَا یَتَّقُوْنَ(11)

جو فرعون کی قوم ہے کیا وہ نہ ڈریں گے۔

12

قَالَ رَبِّ اِنِّیْۤ اَخَافُ اَنْ یُّكَذِّبُوْنِﭤ(12)

عرض کی اے میرے رب میں ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے جھٹلا ئیں گے۔

13

وَ یَضِیْقُ صَدْرِیْ وَ لَا یَنْطَلِقُ لِسَانِیْ فَاَرْسِلْ اِلٰى هٰرُوْنَ(13)

اور میرا سینہ تنگی کرتا ہے اور میری زبان نہیں چلتی تو تُو ہا رون کو بھی رسول کر۔

14

وَ لَهُمْ عَلَیَّ ذَنْۢبٌ فَاَخَافُ اَنْ یَّقْتُلُوْنِ(14)

اور ان کا مجھ پر ایک الزام ہے تو میں ڈرتا ہو ں کہیں مجھے قتل کر دیں ۔

15

قَالَ كَلَّاۚ-فَاذْهَبَا بِاٰیٰتِنَاۤ اِنَّا مَعَكُمْ مُّسْتَمِعُوْنَ(15)

فرمایا یوں نہیں تم دونوں میری آیتیں لے کر جاؤ ہم تمھارے ساتھ سنتے ہیں ۔

16

فَاْتِیَا فِرْعَوْنَ فَقُوْلَاۤ اِنَّا رَسُوْلُ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ(16)

تو فرعون کے پاس جاؤ پھر اس سے کہو ہم دونو ں اس کے رسول ہیں جو رب ہے سارے جہا ں کا۔

17

اَنْ اَرْسِلْ مَعَنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَﭤ(17)

کہ تو ہما رے ساتھ بنی اسرائیل کو چھوڑ دے۔

18

قَالَ اَلَمْ نُرَبِّكَ فِیْنَا وَلِیْدًا وَّ لَبِثْتَ فِیْنَا مِنْ عُمُرِكَ سِنِیْنَ(18)

بو لا کیا ہم نے تمہیں اپنے یہاں بچپن میں نہ پالا اور تم نے ہما رے یہا ں اپنی عمر کے کئی برس گزارے۔

19

وَ فَعَلْتَ فَعْلَتَكَ الَّتِیْ فَعَلْتَ وَ اَنْتَ مِنَ الْكٰفِرِیْنَ(19)

اور تم نے کیا اپنا وہ کام جو تم نے کیا اور تم نا شکر تھے۔

20

قَالَ فَعَلْتُهَاۤ اِذًا وَّ اَنَا مِنَ الضَّآلِّیْنَﭤ(20)

موسیٰ نے فر ما یا میں نے وہ کام کیا جب کہ مجھے راہ کی خبر نہ تھی۔

21

فَفَرَرْتُ مِنْكُمْ لَمَّا خِفْتُكُمْ فَوَهَبَ لِیْ رَبِّیْ حُكْمًا وَّ جَعَلَنِیْ مِنَ الْمُرْسَلِیْنَ(21)

تو میں تمھا رے یہا ں سے نکل گیا جب کہ تم سے ڈرا تو میرے رب نے مجھے حکم عطا فرمایا اور مجھے پیغمبروں سے کیا۔

22

وَ تِلْكَ نِعْمَةٌ تَمُنُّهَا عَلَیَّ اَنْ عَبَّدْتَّ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَﭤ(22)

اور یہ کوئی نعمت ہے جس کا تو مجھ پر احسان جتاتا ہے کہ تو نے غلام بناکر رکھے بنی اسرائیل۔

23

قَالَ فِرْعَوْنُ وَ مَا رَبُّ الْعٰلَمِیْنَﭤ(23)

فرعون بولا اور سارے جہان کا رب کیا ہے۔

24

قَالَ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَاؕ-اِنْ كُنْتُمْ مُّوْقِنِیْنَ(24)

موسیٰ نے فرمایا رب آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اگر تمہیں یقین ہو۔

25

قَالَ لِمَنْ حَوْلَهٗۤ اَلَا تَسْتَمِعُوْنَ(25)

اپنے آس پاس والوں سے بولا کیا تم غور سے سنتے نہیں ۔

26

قَالَ رَبُّكُمْ وَ رَبُّ اٰبَآىٕكُمُ الْاَوَّلِیْنَ(26)

موسیٰ نے فرمایا رب تمہارا اور تمہارے اگلے باپ داداؤں کا۔

27

قَالَ اِنَّ رَسُوْلَكُمُ الَّذِیْۤ اُرْسِلَ اِلَیْكُمْ لَمَجْنُوْنٌ(27)

بولا تمہارے یہ رسول جو تمہاری طرف بھیجے گئے ہیں ضرور عقل نہیں رکھتے۔

28

قَالَ رَبُّ الْمَشْرِقِ وَ الْمَغْرِبِ وَ مَا بَیْنَهُمَاؕ-اِنْ كُنْتُمْ تَعْقِلُوْنَ(28)

موسیٰ نے فرمایا رب پورب اور پچھم کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اگر تمہیں عقل ہو۔

29

قَالَ لَىٕنِ اتَّخَذْتَ اِلٰهًا غَیْرِیْ لَاَجْعَلَنَّكَ مِنَ الْمَسْجُوْنِیْنَ(29)

بولا اگر تم نے میرے سوا کسی اور کو خدا ٹھہرایا تو میں ضرور تمہیں قید کردوں گا۔

30

قَالَ اَوَ لَوْ جِئْتُكَ بِشَیْءٍ مُّبِیْنٍ(30)

فرمایا کیا اگرچہ میں تیرے پاس کوئی روشن چیز لاؤں ۔

31

قَالَ فَاْتِ بِهٖۤ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ(31)

کہا تو لاؤ اگر سچے ہو۔

32

فَاَلْقٰى عَصَاهُ فَاِذَا هِیَ ثُعْبَانٌ مُّبِیْنٌ(32)

تو موسیٰ نے اپنا عصا ڈال دیا جبھی وہ صریح اژدہا ہوگیا۔

33

وَّ نَزَعَ یَدَهٗ فَاِذَا هِیَ بَیْضَآءُ لِلنّٰظِرِیْنَ(33)

اور اپنا ہاتھ نکالا تو جبھی وہ دیکھنے والوں کی نگاہ میں جگمگانے لگا۔

34

قَالَ لِلْمَلَاِ حَوْلَهٗۤ اِنَّ هٰذَا لَسٰحِرٌ عَلِیْمٌ(34)

بولا اپنے گرد کے سرداروں سے کہ بیشک یہ دانا جادوگر ہیں ۔

35

یُّرِیْدُ اَنْ یُّخْرِجَكُمْ مِّنْ اَرْضِكُمْ بِسِحْرِهٖ ﳓ فَمَا ذَا تَاْمُرُوْنَ(35)

چاہتے ہیں کہ تمہیں تمہارے ملک سے نکال دیں اپنے جادو کے زور سے تب تمہارا کیا مشورہ ہے۔

36

قَالُوْۤا اَرْجِهْ وَ اَخَاهُ وَ ابْعَثْ فِی الْمَدَآىٕنِ حٰشِرِیْنَ(36)

وہ بولے انھیں اوران کے بھائی کو ٹھہرائے رہو اور شہروں میں جمع کرنے والے بھیجو۔

37

یَاْتُوْكَ بِكُلِّ سَحَّارٍ عَلِیْمٍ(37)

کہ وہ تیرے پاس لے آئیں ہر بڑے جادوگر دانا کو۔

38

فَجُمِـعَ السَّحَرَةُ لِمِیْقَاتِ یَوْمٍ مَّعْلُوْمٍ(38)

تو جمع کیے گئے جادوگر ایک مقرر دن کے وعدہ پر۔

39

وَّ قِیْلَ لِلنَّاسِ هَلْ اَنْتُمْ مُّجْتَمِعُوْنَ(39)

اور لوگوں سے کہا گیا کیا تم جمع ہوگئے۔

40

لَعَلَّنَا نَتَّبِـعُ السَّحَرَةَ اِنْ كَانُوْا هُمُ الْغٰلِبِیْنَ(40)

شاید ہم ان جادوگروں ہی کی پیروی کریں اگر یہ غالب آئیں ۔

41

فَلَمَّا جَآءَ السَّحَرَةُ قَالُوْا لِفِرْعَوْنَ اَىٕنَّ لَنَا لَاَجْرًا اِنْ كُنَّا نَحْنُ الْغٰلِبِیْنَ(41)

پھر جب جادوگر آئے فرعون سے بولے کیا ہمیں کچھ مزدوری ملے گی اگر ہم غالب آئے۔

42

قَالَ نَعَمْ وَ اِنَّكُمْ اِذًا لَّمِنَ الْمُقَرَّبِیْنَ(42)

بولا ہاں اور اس وقت تم میرے مقرب ہوجاؤ گے۔

43

قَالَ لَهُمْ مُّوْسٰۤى اَلْقُوْا مَاۤ اَنْتُمْ مُّلْقُوْنَ(43)

موسیٰ نے ان سے فرمایا ڈالو جو تمہیں ڈالنا ہے۔

44

فَاَلْقَوْا حِبَالَهُمْ وَ عِصِیَّهُمْ وَ قَالُوْا بِعِزَّةِ فِرْعَوْنَ اِنَّا لَنَحْنُ الْغٰلِبُوْنَ(44)

تو انھوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈالیں اور بولے فرعون کی عزت کی قسم بیشک ہماری ہی جیت ہے۔

45

فَاَلْقٰى مُوْسٰى عَصَاهُ فَاِذَا هِیَ تَلْقَفُ مَا یَاْفِكُوْنَ(45)

تو موسیٰ نے اپنا عصا ڈالا جبھی وہ ان کی بناوٹوں کو نگلنے لگا۔

46

فَاُلْقِیَ السَّحَرَةُ سٰجِدِیْنَ(46)

اب سجدہ میں گرے جادوگر۔

47

قَالُوْۤا اٰمَنَّا بِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ(47)

بولے ہم ایمان لائے اس پر جو سارے جہان کا رب ہے۔

48

رَبِّ مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ(48)

جو موسیٰ اور ہارون کا رب ہے۔

49

قَالَ اٰمَنْتُمْ لَهٗ قَبْلَ اَنْ اٰذَنَ لَكُمْۚ-اِنَّهٗ لَكَبِیْرُكُمُ الَّذِیْ عَلَّمَكُمُ السِّحْرَۚ-فَلَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ۬ؕ-لَاُقَطِّعَنَّ اَیْدِیَكُمْ وَ اَرْجُلَكُمْ مِّنْ خِلَافٍ وَّ لَاُوصَلِّبَنَّكُمْ اَجْمَعِیْنَ(49)

فرعون بولا کیا تم اس پر ایمان لائے قبل اس کے کہ میں تمہیں اجازت دوں بیشک وہ تمہارا بڑا ہے جس نے تمہیں جادو سکھایا تو اب جانا چاہتے ہو مجھے قسم ہے بیشک میں تمہارے ہاتھ اور دوسری طرف کے پاؤں کاٹوں گا اور تم سب کو سولی دوں گا۔

50

قَالُوْا لَا ضَیْرَ٘-اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا مُنْقَلِبُوْنَ(50)

وہ بولے کچھ نقصان نہیں ہم اپنے رب کی طرف پلٹنے والے ہیں ۔

51

اِنَّا نَطْمَعُ اَنْ یَّغْفِرَ لَنَا رَبُّنَا خَطٰیٰنَاۤ اَنْ كُنَّاۤ اَوَّلَ الْمُؤْمِنِیْنَﭤ(51)

ہمیں طمع ہے کہ ہمارا رب ہماری خطائیں بخش دے اس پر کہ ہم سب سے پہلے ایمان لائے۔

52

وَ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰۤى اَنْ اَسْرِ بِعِبَادِیْۤ اِنَّكُمْ مُّتَّبَعُوْنَ(52)

اور ہم نے موسیٰ کو وحی بھیجی کہ راتوں را ت میرے بندو ں کو لے نکل بیشک تمھارا پیچھا ہو نا ہے۔

53

فَاَرْسَلَ فِرْعَوْنُ فِی الْمَدَآىٕنِ حٰشِرِیْنَ(53)

اب فرعون نے شہروں میں جمع کرنے والے بھیجے۔

54

اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ لَشِرْذِمَةٌ قَلِیْلُوْنَ(54)

کہ یہ لوگ ایک تھوڑی جماعت ہیں ۔

55

وَ اِنَّهُمْ لَنَا لَغَآىٕظُوْنَ(55)

اور بیشک وہ ہم سب کا دل جلاتے ہیں ۔

56

وَ اِنَّا لَجَمِیْعٌ حٰذِرُوْنَﭤ(56)

اور بیشک ہم سب چوکنے ہیں ۔

57

فَاَخْرَجْنٰهُمْ مِّنْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍ(57)

تو ہم نے انہیں باہر نکالا باغوں اور چشموں ۔

58

وَّ كُنُوْزٍ وَّ مَقَامٍ كَرِیْمٍ(58)

اور خزانوں اور عمدہ مکانوں سے۔

59

كَذٰلِكَؕ-وَ اَوْرَثْنٰهَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَﭤ(59)

ہم نے ایسا ہی کیا اور ان کا وارث کردیا بنی اسرائیل کو۔

60

فَاَتْبَعُوْهُمْ مُّشْرِقِیْنَ(60)

تو فرعونیوں نے ان کا تعاقب کیا دن نکلے۔

61

فَلَمَّا تَرَآءَ الْجَمْعٰنِ قَالَ اَصْحٰبُ مُوْسٰۤى اِنَّا لَمُدْرَكُوْنَ(61)

پھر جب آمنا سامنا ہوا دونوں گروہوں کا موسیٰ والوں نے کہا ہم کو انہوں نے آلیا۔

62

قَالَ كَلَّاۚ-اِنَّ مَعِیَ رَبِّیْ سَیَهْدِیْنِ(62)

موسیٰ نے فرمایا یوں نہیں بیشک میرا رب میرے ساتھ ہے وہ مجھے اب راہ دیتا ہے۔

63

فَاَوْحَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰۤى اَنِ اضْرِبْ بِّعَصَاكَ الْبَحْرَؕ-فَانْفَلَقَ فَكَانَ كُلُّ فِرْقٍ كَالطَّوْدِ الْعَظِیْمِ(63)

تو ہم نے موسیٰ کو وحی فرمائی کہ دریا پر اپنا عصا مار تو جبھی دریا پھٹ گیا تو ہر حصہ ہوگیا جیسے بڑا پہاڑ۔

64

وَ اَزْلَفْنَا ثَمَّ الْاٰخَرِیْنَ(64)

اور وہاں قریب لائے ہم دوسروں کو۔

65

وَ اَنْجَیْنَا مُوْسٰى وَ مَنْ مَّعَهٗۤ اَجْمَعِیْنَ(65)

اور ہم نے بچالیا موسیٰ اور اس کے سب ساتھ والوں کو۔

66

ثُمَّ اَغْرَقْنَا الْاٰخَرِیْنَﭤ(66)

پھر دوسروں کو ڈبو دیا۔

67

اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةًؕ-وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ(67)

بیشک اس میں ضرور نشانی ہے اور ان میں اکثر مسلمان نہ تھے۔

68

وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ(68)

اور بیشک تمہارا رب وہی عزت والا مہربان ہے۔

69

وَ اتْلُ عَلَیْهِمْ نَبَاَ اِبْرٰهِیْمَ(69)

اور ان پر پڑھو خبر ابراہیم کی۔

70

اِذْ قَالَ لِاَبِیْهِ وَ قَوْمِهٖ مَا تَعْبُدُوْنَ(70)

جب اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے فرمایا تم کیا پوجتے ہو۔

71

قَالُوْا نَعْبُدُ اَصْنَامًا فَنَظَلُّ لَهَا عٰكِفِیْنَ(71)

بولے ہم بتوں کو پوجتے ہیں پھر ان کے سامنے آسن مارے رہتے ہیں ۔

72

قَالَ هَلْ یَسْمَعُوْنَكُمْ اِذْ تَدْعُوْنَ(72)

فرمایا کیا وہ تمہاری سنتے ہیں جب تم پکارو۔

73

اَوْ یَنْفَعُوْنَكُمْ اَوْ یَضُرُّوْنَ(73)

یا تمہارا کچھ بھلا برا کرتے ہیں ۔

74

قَالُوْا بَلْ وَجَدْنَاۤ اٰبَآءَنَا كَذٰلِكَ یَفْعَلُوْنَ(74)

بولے بلکہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایسا ہی کرتے پایا۔

75

قَالَ اَفَرَءَیْتُمْ مَّا كُنْتُمْ تَعْبُدُوْنَ(75)

فرمایا تو کیا دیکھتے ہو جنہیں پوج رہے ہو۔

76

اَنْتُمْ وَ اٰبَآؤُكُمُ الْاَقْدَمُوْنَ(76)

تم اور تمہارے اگلے باپ دادا۔

77

فَاِنَّهُمْ عَدُوٌّ لِّیْۤ اِلَّا رَبَّ الْعٰلَمِیْنَ(77)

بیشک وہ سب میرے دشمن ہیں مگر پروردگارِ عالم۔

78

الَّذِیْ خَلَقَنِیْ فَهُوَ یَهْدِیْنِ(78)

وہ جس نے مجھے پیدا کیا تو وہ مجھے راہ دے گا۔

79

وَ الَّذِیْ هُوَ یُطْعِمُنِیْ وَ یَسْقِیْنِ(79)

اور وہ جو مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے۔

80

وَ اِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ یَشْفِیْنِ(80)

اور جب میں بیمار ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہے۔

81

وَ الَّذِیْ یُمِیْتُنِیْ ثُمَّ یُحْیِیْنِ(81)

اور وہ مجھے وفات دے گا پھر مجھے زندہ کرے گا۔

82

وَ الَّذِیْۤ اَطْمَعُ اَنْ یَّغْفِرَ لِیْ خَطِیْٓــٴَـتِیْ یَوْمَ الدِّیْنِﭤ(82)

اور وہ جس کی مجھے آس لگی ہے کہ میری خطائیں قیامت کے دن بخشے گا۔

83

رَبِّ هَبْ لِیْ حُكْمًا وَّ اَلْحِقْنِیْ بِالصّٰلِحِیْنَ(83)

اے میرے رب مجھے حکم عطا کر اور مجھے ان سے ملادے جو تیرے قربِ خاص کے سزاوار ہیں ۔

84

وَ اجْعَلْ لِّیْ لِسَانَ صِدْقٍ فِی الْاٰخِرِیْنَ(84)

اور میری سچی ناموری رکھ پچھلوں میں ۔

85

وَ اجْعَلْنِیْ مِنْ وَّرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِیْمِ(85)

اور مجھے ان میں کر جو چین کے باغوں کے وارث ہیں ۔

86

وَ اغْفِرْ لِاَبِیْۤ اِنَّهٗ كَانَ مِنَ الضَّآلِّیْنَ(86)

اور میرے باپ کو بخش دے بیشک وہ گمراہ ہے۔

87

وَ لَا تُخْزِنِیْ یَوْمَ یُبْعَثُوْنَ(87)

اور مجھے رسوا نہ کرنا جس دن سب اٹھائے جائیں گے۔

88

یَوْمَ لَا یَنْفَعُ مَالٌ وَّ لَا بَنُوْنَ(88)

جس دن نہ مال کام آئے گا نہ بیٹے۔

89

اِلَّا مَنْ اَتَى اللّٰهَ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍﭤ(89)

مگر وہ جو اللہ کے حضور حاضر ہوا سلامت دل لے کر۔

90

وَ اُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِیْنَ(90)

اور قریب لائی جائے گی جنت پرہیزگاروں کے لیے۔

91

وَ بُرِّزَتِ الْجَحِیْمُ لِلْغٰوِیْنَ(91)

اور ظاہر کی جائے گی دوزخ گمراہوں کے لیے۔

92

وَ قِیْلَ لَهُمْ اَیْنَمَا كُنْتُمْ تَعْبُدُوْنَ(92)

اور ان سے کہا جائے گا کہاں ہیں وہ جن کو تم پوجتے تھے۔

93

مِنْ دُوْنِ اللّٰهِؕ-هَلْ یَنْصُرُوْنَكُمْ اَوْ یَنْتَصِرُوْنَﭤ(93)

اللہ کے سوا کیا وہ تمہاری مدد کریں گے یا بدلہ لیں گے۔

94

فَكُبْكِبُوْا فِیْهَا هُمْ وَ الْغَاوٗنَ(94)

تو اوندھا دئیے گئے جہنم میں وہ اور سب گمراہ۔

95

وَ جُنُوْدُ اِبْلِیْسَ اَجْمَعُوْنَﭤ(95)

اور ابلیس کے لشکر سارے۔

96

قَالُوْا وَ هُمْ فِیْهَا یَخْتَصِمُوْنَ(96)

کہیں گے اور وہ اس میں باہم جھگڑتے ہوں گے۔

97

تَاللّٰهِ اِنْ كُنَّا لَفِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ(97)

خدا کی قسم بیشک ہم کھلی گمراہی میں تھے۔

98

اِذْ نُسَوِّیْكُمْ بِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ(98)

جب کہ تمہیں رب العالمین کے برابر ٹھہراتے تھے۔

99

وَ مَاۤ اَضَلَّنَاۤ اِلَّا الْمُجْرِمُوْنَ(99)

اور ہمیں نہ بہکایا مگر مجرموں نے۔

100

فَمَا لَنَا مِنْ شَافِعِیْنَ(100)

تو اب ہمارا کوئی سفارشی نہیں ۔

101

وَ لَا صَدِیْقٍ حَمِیْمٍ(101)

اور نہ کوئی غم خوار دوست۔

102

فَلَوْ اَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَكُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ(102)

تو کسی طرح ہمیں پھر جانا ہوتا کہ ہم مسلمان ہوتے۔

103

اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةًؕ-وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ(103)

بیشک اس میں ضرور نشانی ہے اور ان میں بہت ایمان والے نہ تھے۔

104

وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ(104)

اور بیشک تمہارا رب وہی عزت والا مہربان ہے۔

105

كَذَّبَتْ قَوْمُ نُوْحِ ﹰالْمُرْسَلِیْنَ(105)

نوح کی قوم نے پیغمبروں کو جھٹلایا۔

106

اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ نُوْحٌ اَلَا تَتَّقُوْنَ(106)

جب کہ ان سے ان کے ہم قوم نوح نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں ۔

107

اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌ(107)

بیشک میں تمہارے لیے اللہ کا بھیجا ہوا امین ہوں ۔

108

فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِ(108)

تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو۔

109

وَ مَاۤ اَسْــٴَـلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍۚ-اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ(109)

اور میں اس پر تم سے کچھ اجرت نہیں مانگتا میرا اجر تو اسی پر ہے جو سارے جہان کا رب ہے۔

110

فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِﭤ(110)

تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو۔

111

قَالُوْۤا اَنُؤْمِنُ لَكَ وَ اتَّبَعَكَ الْاَرْذَلُوْنَﭤ(111)

بولے کیا ہم تم پر ایمان لے آئیں اور تمہارے ساتھ کمینے ہو ئے ہیں ۔

112

قَالَ وَ مَا عِلْمِیْ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ(112)

فرمایا مجھے کیا خبر ان کے کام کیا ہیں ۔

113

اِنْ حِسَابُهُمْ اِلَّا عَلٰى رَبِّیْ لَوْ تَشْعُرُوْنَ(113)

ان کا حساب تو میرے رب ہی پر ہے اگر تمہیں حِس ہو۔

114

وَ مَاۤ اَنَا بِطَارِدِ الْمُؤْمِنِیْنَ(114)

اور میں مسلمانوں کو دور کرنے والا نہیں ۔

115

اِنْ اَنَا اِلَّا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌﭤ(115)

میں تو نہیں مگر صاف ڈر سنانے والا۔

116

قَالُوْا لَىٕنْ لَّمْ تَنْتَهِ یٰنُوْحُ لَتَكُوْنَنَّ مِنَ الْمَرْجُوْمِیْنَﭤ(116)

بولے اے نوح اگر تم باز نہ آئے تو ضرور سَنگسار کیے جاؤ گے۔

117

قَالَ رَبِّ اِنَّ قَوْمِیْ كَذَّبُوْنِ(117)

عرض کی اے میرے رب میری قوم نے مجھے جھٹلایا۔

118

فَافْتَحْ بَیْنِیْ وَ بَیْنَهُمْ فَتْحًا وَّ نَجِّنِیْ وَ مَنْ مَّعِیَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ(118)

تو مجھ میں اور ان میں پورا فیصلہ کردے اور مجھے اور میرے ساتھ والے مسلمانوں کو نجات دے۔

119

فَاَنْجَیْنٰهُ وَ مَنْ مَّعَهٗ فِی الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِ(119)

تو ہم نے بچالیا اسے اور اس کے ساتھ والوں کو بھری ہوئی کشتی میں ۔

120

ثُمَّ اَغْرَقْنَا بَعْدُ الْبٰقِیْنَﭤ(120)

پھر اس کے بعد ہم نے باقیوں کو ڈبو دیا۔

121

اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةًؕ-وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ(121)

بیشک اس میں ضرور نشانی ہے اور ان میں اکثر مسلمان نہ تھے۔

122

وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ(122)

اور بیشک تمہارا رب ہی عزت والا مہربان ہے۔

123

كَذَّبَتْ عَادُ اﰳلْمُرْسَلِیْنَ(123)

عاد نے رسولوں کو جھٹلایا۔

124

اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ هُوْدٌ اَلَا تَتَّقُوْنَ(124)

جب کہ ان سے ان کے ہم قوم ہود نے فرمایا کیا تم ڈرتے نہیں ۔

125

اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌ(125)

بیشک میں تمہارے لیے اللہ کا امانت دار رسول ہوں ۔

126

فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِ(126)

تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو۔

127

وَ مَاۤ اَسْــٴَـلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍۚ-اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَﭤ(127)

اور میں تم سے اس پر کچھ اجرت نہیں مانگتا میرا اجر تو اسی پر ہے جو سارے جہان کا رب۔

128

اَتَبْنُوْنَ بِكُلِّ رِیْعٍ اٰیَةً تَعْبَثُوْنَ(128)

کیا ہر بلندی پر ایک نشان بناتے ہو راہ گیروں سے ہنسنے کو۔

129

وَ تَتَّخِذُوْنَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمْ تَخْلُدُوْنَ(129)

اور مضبوط محل چنتے ہو اس امید پر کہ تم ہمیشہ رہوگے۔

130

وَ اِذَا بَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِیْنَ(130)

اور جب کسی پر گرفت کرتے ہو تو بڑی بیدردی سے گرفت کرتے ہو۔

131

فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِ(131)

تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو۔

132

وَ اتَّقُوا الَّذِیْۤ اَمَدَّكُمْ بِمَا تَعْلَمُوْنَ(132)

اور اس سے ڈرو جس نے تمہاری مدد کی ان چیزوں سے کہ تمہیں معلوم ہیں ۔

133

اَمَدَّكُمْ بِاَنْعَامٍ وَّ بَنِیْنَ(133)

تمہاری مدد کی چوپایوں اور بیٹوں ۔

134

وَ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍ(134)

اور باغوں اور چشموں سے۔

135

اِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍﭤ(135)

بیشک مجھے تم پر ڈر ہے ایک بڑے دن کے عذاب کا۔

136

قَالُوْا سَوَآءٌ عَلَیْنَاۤ اَوَ عَظْتَ اَمْ لَمْ تَكُنْ مِّنَ الْوٰعِظِیْنَ(136)

بولے ہمیں برابر ہے چاہے تم نصیحت کرو یا ناصحوں میں نہ ہو۔

137

اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا خُلُقُ الْاَوَّلِیْنَ(137)

یہ تو نہیں مگر وہی اگلوں کی رِیت۔

138

وَ مَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِیْنَ(138)

اور ہمیں عذاب ہونا نہیں ۔

139

فَكَذَّبُوْهُ فَاَهْلَكْنٰهُمْؕ-اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةًؕ-وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ(139)

تو انہوں نے اسے جھٹلایا تو ہم نے انہیں ہلاک کیا بیشک اس میں ضرور نشانی ہے اور ان میں بہت مسلمان نہ تھے۔

140

وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ(140)

اور بیشک تمہارا رب ہی عزت والا مہربان ہے۔

141

كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ الْمُرْسَلِیْنَ(141)

ثمود نے رسولوں کو جھٹلایا۔

142

اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ صٰلِحٌ اَلَا تَتَّقُوْنَ(142)

جب کہ ان سے ان کے ہم قوم صا لح نے فرمایا کیا ڈرتے نہیں ۔

143

اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌ(143)

بیشک میں تمہارے لیے اللہ کا امانت دار رسول ہوں ۔

144

فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِ(144)

تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو۔

145

وَ مَاۤ اَسْــٴَـلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍۚ-اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَﭤ(145)

اور میں تم سے کچھ اس پر اجرت نہیں مانگتا میرا اجر تو اسی پر ہے جو سارے جہان کا رب ہے۔

146

اَتُتْرَكُوْنَ فِیْ مَا هٰهُنَاۤ اٰمِنِیْنَ(146)

کیا تم یہاں کی نعمتوں میں چین سے چھوڑ دئیے جاؤ گے۔

147

فِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍ(147)

باغوں اور چشموں ۔

148

وَّ زُرُوْعٍ وَّ نَخْلٍ طَلْعُهَا هَضِیْمٌ(148)

اور کھیتوں اورکھجوروںمیں جن کا شگوفہ نرم نازک۔

149

وَ تَنْحِتُوْنَ مِنَ الْجِبَالِ بُیُوْتًا فٰرِهِیْنَ(149)

اور پہاڑوں میں سے گھر تراشتے ہو استادی سے۔

150

فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِ(150)

تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو۔

151

وَ لَا تُطِیْعُوْۤا اَمْرَ الْمُسْرِفِیْنَ(151)

اور حد سے بڑھنے والوں کے کہنے پر نہ چلو۔

152

الَّذِیْنَ یُفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِ وَ لَا یُصْلِحُوْنَ(152)

وہ جو زمین میں فساد پھیلاتے ہیں اور بناؤ نہیں کرتے۔

153

قَالُوْۤا اِنَّمَاۤ اَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِیْنَ(153)

بولے تم پر تو جادو ہوا ہے۔

154

مَاۤ اَنْتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا ۚۖ-فَاْتِ بِاٰیَةٍ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ(154)

تم تو ہمیں جیسے آدمی ہو تو کوئی نشانی لاؤ اگر سچے ہو۔

155

قَالَ هٰذِهٖ نَاقَةٌ لَّهَا شِرْبٌ وَّ لَكُمْ شِرْبُ یَوْمٍ مَّعْلُوْمٍ(155)

فرمایا یہ ناقہ ہے ایک دن اس کے پینے کی باری اور ایک معیّن دن تمہاری باری۔

156

وَ لَا تَمَسُّوْهَا بِسُوْٓءٍ فَیَاْخُذَكُمْ عَذَابُ یَوْمٍ عَظِیْمٍ(156)

اور اسے برائی کے ساتھ نہ چھوؤ کہ تمہیں بڑے دن کا عذاب آلے گا۔

157

فَعَقَرُوْهَا فَاَصْبَحُوْا نٰدِمِیْنَ(157)

اس پر انہوں نے اس کی کونچیں کاٹ دیں پھر صبح کو پچتاتے رہ گئے۔

158

فَاَخَذَهُمُ الْعَذَابُؕ-اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةًؕ-وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ(158)

تو انہیں عذاب نے آلیا بیشک اس میں ضرور نشانی ہے اور ان میں بہت مسلمان نہ تھے۔

159

وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ(159)

اور بیشک تمہارا رب ہی عزت والا مہربان ہے۔

160

كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوْطِ-ﹰالْمُرْسَلِیْنَ(160)

لوط کی قوم نے رسولوں کو جھٹلایا۔

161

اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ لُوْطٌ اَلَا تَتَّقُوْنَ(161)

جب کہ ان سے ان کے ہم قوم لوط نے فرمایا کیا تم ڈرتے نہیں ۔

162

اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌ(162)

بیشک میں تمہارے لیے اللہ کا امانت دار رسول ہوں ۔

163

فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِ(163)

تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو۔

164

وَ مَاۤ اَسْــٴَـلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍۚ-اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَﭤ(164)

اور میں اس پر تم سے کچھ اجرت نہیں مانگتا میرا اجر تو اسی پر ہے جو سارے جہان کا رب ہے۔

165

اَتَاْتُوْنَ الذُّكْرَانَ مِنَ الْعٰلَمِیْنَ(165)

کیا مخلوق میں مَردوں سے بدفعلی کرتے ہو۔

166

وَ تَذَرُوْنَ مَا خَلَقَ لَكُمْ رَبُّكُمْ مِّنْ اَزْوَاجِكُمْؕ-بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ عٰدُوْنَ(166)

اور چھوڑتے ہو وہ جو تمہارے لیے تمہارے رب نے جورُوئیں بنائیں بلکہ تم لوگ حد سے بڑھنے والے ہو۔

167

قَالُوْا لَىٕنْ لَّمْ تَنْتَهِ یٰلُوْطُ لَتَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُخْرَجِیْنَ(167)

بولے اے لوط اگر تم باز نہ آئے تو ضرور نکال دئیے جاؤ گے۔

168

قَالَ اِنِّیْ لِعَمَلِكُمْ مِّنَ الْقَالِیْنَﭤ(168)

فرمایا میں تمہارے کام سے بیزار ہوں ۔

169

رَبِّ نَجِّنِیْ وَ اَهْلِیْ مِمَّا یَعْمَلُوْنَ(169)

اے میرے رب مجھے اور میرے گھر والوں کو ان کے کام سے بچا۔

170

فَنَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗۤ اَجْمَعِیْنَ(170)

تو ہم نے اسے اور اس کے سب گھر والوں کو نجات بخشی۔

171

اِلَّا عَجُوْزًا فِی الْغٰبِرِیْنَ(171)

مگر ایک بڑھیا کہ پیچھے رہ گئی۔

172

ثُمَّ دَمَّرْنَا الْاٰخَرِیْنَ(172)

پھر ہم نے دوسروں کو ہلاک کردیا۔

173

وَ اَمْطَرْنَا عَلَیْهِمْ مَّطَرًاۚ-فَسَآءَ مَطَرُ الْمُنْذَرِیْنَ(173)

اور ہم نے ان پر ایک برساؤ برسایا تو کیا ہی بُرا برساؤ تھا ڈرائے گیوں کا۔

174

اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةًؕ-وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ(174)

بیشک اس میں ضرور نشانی ہے اور ان میں بہت مسلمان نہ تھے۔

175

وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ(175)

اور بیشک تمہارا رب ہی عزت والا مہربان ہے۔

176

كَذَّبَ اَصْحٰبُ لْــٴَـیْكَةِ الْمُرْسَلِیْنَ(176)

بَن والوں نے رسولوں کو جھٹلایا۔

177

اِذْ قَالَ لَهُمْ شُعَیْبٌ اَلَا تَتَّقُوْنَ(177)

جب ان سے شعیب نے فرمایا کیا ڈرتے نہیں ۔

178

اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌ(178)

بیشک میں تمہارے لیے اللہ کا امانت دار رسول ہوں۔

179

فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِ(179)

تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو۔

180

وَ مَاۤ اَسْــٴَـلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍۚ-اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَﭤ(180)

اور میں اس پر کچھ تم سے اجرت نہیں مانگتا میرا اجر تو اسی پر ہے جو سارے جہان کا رب ہے۔

181

اَوْفُوا الْكَیْلَ وَ لَا تَكُوْنُوْا مِنَ الْمُخْسِرِیْنَ(181)

ناپ پورا کرو اور گھٹانے والوں میں نہ ہو۔

182

وَزِنُوْا بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِیْمِ(182)

اور سیدھی ترازو سے تولو۔

183

وَ لَا تَبْخَسُوا النَّاسَ اَشْیَآءَهُمْ وَ لَا تَعْثَوْا فِی الْاَرْضِ مُفْسِدِیْنَ(183)

اور لوگوں کی چیزیں کم کرکے نہ دو اور زمین میں فساد پھیلاتے نہ پھرو۔

184

وَ اتَّقُوا الَّذِیْ خَلَقَكُمْ وَ الْجِبِلَّةَ الْاَوَّلِیْنَﭤ(184)

اور اس سے ڈرو جس نے تم کو پیدا کیا اور اگلی مخلوق کو۔

185

قَالُوْۤا اِنَّمَاۤ اَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِیْنَ(185)

بولے تم پر جادو ہوا ہے۔

186

وَ مَاۤ اَنْتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا وَ اِنْ نَّظُنُّكَ لَمِنَ الْكٰذِبِیْنَ(186)

تم تو نہیں مگر ہم جیسے آدمی اور بیشک ہم تمہیں جھوٹا سمجھتے ہیں ۔

187

فَاَسْقِطْ عَلَیْنَا كِسَفًا مِّنَ السَّمَآءِ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَﭤ(187)

تو ہم پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا دو اگر تم سچے ہو۔

188

قَالَ رَبِّیْۤ اَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ(188)

فرمایا میرا رب خوب جانتا ہے جو تمہارے کوتک ہیں ۔

189

فَكَذَّبُوْهُ فَاَخَذَهُمْ عَذَابُ یَوْمِ الظُّلَّةِؕ-اِنَّهٗ كَانَ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍ(189)

تو انہوں نے اسے جھٹلایا تو انہیں شامیانے والے دن کے عذاب نے آلیا بیشک وہ بڑے دن کا عذاب تھا۔

190

اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةًؕ-وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ(190)

بیشک اس میں ضرور نشانی ہے اور ان میں بہت مسلمان نہ تھے۔

191

وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ(191)

اور بیشک تمہارار ب ہی عزت والا مہربان ہے۔

192

وَ اِنَّهٗ لَتَنْزِیْلُ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَﭤ(192)

اور بیشک یہ قرآن ربُّ العالَمین کا اتارا ہوا ہے۔

193

نَزَلَ بِهِ الرُّوْحُ الْاَمِیْنُ(193)

اسے روحُ الا مین لے کر اترا۔

194

عَلٰى قَلْبِكَ لِتَكُوْنَ مِنَ الْمُنْذِرِیْنَ(194)

تمہارے دل پر کہ تم ڈر سناؤ۔

195

بِلِسَانٍ عَرَبِیٍّ مُّبِیْنٍﭤ(195)

روشن عربی زبان میں ۔

196

وَ اِنَّهٗ لَفِیْ زُبُرِ الْاَوَّلِیْنَ(196)

اور بیشک اس کا چرچا اگلی کتابوں میں ہے۔

197

اَوَ لَمْ یَكُنْ لَّهُمْ اٰیَةً اَنْ یَّعْلَمَهٗ عُلَمٰٓؤُا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَﭤ(197)

اور کیا یہ ان کے لیے نشانی نہ تھی کہ اس نبی کو جانتے ہیں بنی اسرائیل کے عالم۔

198

وَ لَوْ نَزَّلْنٰهُ عَلٰى بَعْضِ الْاَعْجَمِیْنَ(198)

اور اگر ہم اسے کسی غیر عربی شخص پر ا تارتے۔

199

فَقَرَاَهٗ عَلَیْهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ مُؤْمِنِیْنَﭤ(199)

کہ وہ انہیں پڑھ سناتا جب بھی اس پر ایمان نہ لاتے۔

200

كَذٰلِكَ سَلَكْنٰهُ فِیْ قُلُوْبِ الْمُجْرِمِیْنَﭤ(200)

ہم نے یونہی جھٹلانا پیرا دیا ہے مجرموں کے دلوں میں ۔

201

لَا یُؤْمِنُوْنَ بِهٖ حَتّٰى یَرَوُا الْعَذَابَ الْاَلِیْمَ(201)

وہ اس پر ایمان نہ لائیں گے یہاں تک کہ دیکھیں دردناک عذاب۔

202

فَیَاْتِیَهُمْ بَغْتَةً وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ(202)

تو وہ اچانک ان پر آجائے گا اور انہیں خبر نہ ہوگی۔

203

فَیَقُوْلُوْا هَلْ نَحْنُ مُنْظَرُوْنَﭤ(203)

تو کہیں گے کیا ہمیں کچھ مہلت ملے گی۔

204

اَفَبِعَذَابِنَا یَسْتَعْجِلُوْنَ(204)

تو کیا ہمارے عذاب کی جلدی کرتے ہیں ۔

205

اَفَرَءَیْتَ اِنْ مَّتَّعْنٰهُمْ سِنِیْنَ(205)

بھلا دیکھو تو اگر کچھ برس ہم انہیں برتنے دیں ۔

206

ثُمَّ جَآءَهُمْ مَّا كَانُوْا یُوْعَدُوْنَ(206)

پھر آئے ان پر وہ جس کا وہ وعدہ دئیے جاتے ہیں ۔

207

مَاۤ اَغْنٰى عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یُمَتَّعُوْنَﭤ(207)

تو کیا کام آئے گا ان کے وہ جو برتتے تھے۔

208

وَ مَاۤ اَهْلَكْنَا مِنْ قَرْیَةٍ اِلَّا لَهَا مُنْذِرُوْنَ(208)

اور ہم نے کوئی بستی ہلاک نہ کی جسے ڈر سنانے والے نہ ہوں ۔

209

ذِكْرٰى ﱡ وَ مَا كُنَّا ظٰلِمِیْنَ(209)

نصیحت کے لیے اور ہم ظلم نہیں کرتے۔

210

وَ مَا تَنَزَّلَتْ بِهِ الشَّیٰطِیْنُ(210)

او راس قرآن کو لے کر شیطان نہ اترے۔

211

وَ مَا یَنْۢبَغِیْ لَهُمْ وَ مَا یَسْتَطِیْعُوْنَﭤ(211)

اور وہ اس قابل نہیں اور نہ وہ ایسا کرسکتے ہیں ۔

212

اِنَّهُمْ عَنِ السَّمْعِ لَمَعْزُوْلُوْنَﭤ(212)

وہ تو سننے کی جگہ سے دور کردئیے گئے ہیں ۔

213

فَلَا تَدْعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَتَكُوْنَ مِنَ الْمُعَذَّبِیْنَ(213)

توتو اللہ کے سوا دوسرا خدا نہ پوج کہ تجھ پر عذاب ہوگا۔

214

وَ اَنْذِرْ عَشِیْرَتَكَ الْاَقْرَبِیْنَ(214)

اور اے محبوب اپنے قریب تر رشتہ داروں کو ڈراؤ۔

215

وَ اخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ(215)

اور اپنی رحمت کا بازو بچھاؤ اپنے پیرو مسلمانوں کے لیے۔

216

فَاِنْ عَصَوْكَ فَقُلْ اِنِّیْ بَرِیْٓءٌ مِّمَّا تَعْمَلُوْنَ(216)

تو اگر وہ تمہارا حکم نہ مانیں تو فرمادو میں تمہارے کاموں سے بے علاقہ ہوں ۔

217

وَ تَوَكَّلْ عَلَى الْعَزِیْزِ الرَّحِیْمِ(217)

اور اس پر بھروسہ کرو جو عزت والا مہر والا ہے۔

218

الَّذِیْ یَرٰىكَ حِیْنَ تَقُوْمُ(218)

جو تمہیں دیکھتا ہے جب تم کھڑے ہوتے ہو۔

219

وَ تَقَلُّبَكَ فِی السّٰجِدِیْنَ(219)

اور نمازیوں میں تمہارے دورے کو۔

220

اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ(220)

بیشک وہی سنتا جانتا ہے۔

221

هَلْ اُنَبِّئُكُمْ عَلٰى مَنْ تَنَزَّلُ الشَّیٰطِیْنُﭤ(221)

کیا میں تمہیں بتادوں کہ کس پر اترتے ہیں شیطان۔

222

تَنَزَّلُ عَلٰى كُلِّ اَفَّاكٍ اَثِیْمٍ(222)

اترتے ہیں ہربڑے بہتان والے گناہگار پر۔

223

یُّلْقُوْنَ السَّمْعَ وَ اَكْثَرُهُمْ كٰذِبُوْنَﭤ(223)

شیطان اپنی سنی ہوئی ان پر ڈالتے ہیں اور ان میں اکثر جھوٹے ہیں ۔

224

وَ الشُّعَرَآءُ یَتَّبِعُهُمُ الْغَاوٗنَﭤ(224)

اور شاعروں کی پیرو ی گمراہ کرتے ہیں ۔

225

اَلَمْ تَرَ اَنَّهُمْ فِیْ كُلِّ وَادٍ یَّهِیْمُوْنَ(225)

کیا تم نے نہ دیکھا کہ وہ ہر نالے میں سرگرداں پھرتے ہیں ۔

226

وَ اَنَّهُمْ یَقُوْلُوْنَ مَا لَا یَفْعَلُوْنَ(226)

اور وہ کہتے ہیں جو نہیں کرتے۔

227

اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ ذَكَرُوا اللّٰهَ كَثِیْرًا وَّ انْتَصَرُوْا مِنْۢ بَعْدِ مَا ظُلِمُوْاؕ-وَ سَیَعْلَمُ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْۤا اَیَّ مُنْقَلَبٍ یَّنْقَلِبُوْنَ(227)

مگر وہ جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے اور بکثرت اللہ کی یاد کی اور بدلہ لیا بعد اس کے کہ ان پر ظلم ہوا اور اب جانا چاہتے ہیں ظالم کہ کس کروٹ پر پلٹا کھائیں گے۔