Surah Al Mursalat
وَ الْمُرْسَلٰتِ عُرْفًا(1)
قسم ان کی جو لگاتار بھیجی جاتی ہیں ۔
فَالْعٰصِفٰتِ عَصْفًا(2)
پھر ان کی جو نہایت تیز چلنے والی ہیں ۔
وَّ النّٰشِرٰتِ نَشْرًا(3)
اور خوب پھیلانے والیوں کی ۔
فَالْفٰرِقٰتِ فَرْقًا(4)
پھر خوب جدا کرنے والیوں کی ۔
فَالْمُلْقِیٰتِ ذِكْرًا(5)
پھر ذکرکا القا کرنے والیوں کی ۔
عُذْرًا اَوْ نُذْرًا(6)
عذر کی گنجائش نہ چھوڑنے کیلئے یا ڈرانے کیلئے۔
اِنَّمَا تُوْعَدُوْنَ لَوَاقِعٌﭤ(7)
بیشک جس بات کا تم سے وعدہ کیا جارہا ہے وہ ضرور واقع ہونے والی ہے۔
فَاِذَا النُّجُوْمُ طُمِسَتْ(8)
پھر جب تارے مٹا دئیے جائیں گے۔
وَ اِذَا السَّمَآءُ فُرِجَتْ(9)
اور جب آسمان پھاڑ دئیے جائیں گے۔
وَ اِذَا الْجِبَالُ نُسِفَتْ(10)
اور جب پہاڑ غبار بناکے اڑا دئیے جا ئیں گے۔
وَ اِذَا الرُّسُلُ اُقِّتَتْﭤ(11)
اور جب رسولوں کو ایک خاص وقت پر جمع کیا جائے گا ۔
لِاَیِّ یَوْمٍ اُجِّلَتْﭤ(12)
کس بڑے دن کے لیے انہیں ٹھہرایا گیا تھا۔
لِیَوْمِ الْفَصْلِ(13)
فیصلہ کے دن کے لیے۔
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الْفَصْلِﭤ(14)
اور تجھے کیا معلوم کہ وہ فیصلے کا دن کیا ہے؟
وَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ(15)
اس دن جھٹلانے والوں کیلئے خرابی ہے۔
اَلَمْ نُهْلِكِ الْاَوَّلِیْنَﭤ(16)
کیا ہم نے پہلے لوگوں کو ہلاک نہ فرمایا۔
ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ الْاٰخِرِیْنَ(17)
پھربعد والوں کو ان کے پیچھے پہنچائیں گے۔
كَذٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِیْنَ(18)
مجرموں کے ساتھ ہم ایسا ہی کرتے ہیں ۔
وَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ(19)
اس دن جھٹلانے والوں کیلئے خرابی ہے۔
اَلَمْ نَخْلُقْكُّمْ مِّنْ مَّآءٍ مَّهِیْنٍ(20)
کیا ہم نے تمہیں ایک بے قدر پانی سے پیدا نہ فرمایا؟
فَجَعَلْنٰهُ فِیْ قَرَارٍ مَّكِیْنٍ(21)
پھر اسے ایک محفوظ جگہ میں رکھا۔
اِلٰى قَدَرٍ مَّعْلُوْمٍ(22)
ایک معلوم اندازے تک۔
فَقَدَرْنَا ﳓ فَنِعْمَ الْقٰدِرُوْنَ(23)
تو ہم قادر ہیں تو ہم کیا ہی اچھے قدرت رکھنے والے ہیں ۔
وَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ(24)
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے۔
اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ كِفَاتًا(25)
کیا ہم نے زمین کو جمع کرنے والی نہ بنایا۔
اَحْیَآءً وَّ اَمْوَاتًا(26)
زندوں اور مردوں کو۔
وَّ جَعَلْنَا فِیْهَا رَوَاسِیَ شٰمِخٰتٍ وَّ اَسْقَیْنٰكُمْ مَّآءً فُرَاتًاﭤ(27)
اور ہم نے اس میں اونچے اونچے مضبوط پہاڑبنادیئے اور ہم نے خوب میٹھے پانی سے تمہیں سیراب کیا ۔
وَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ(28)
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے۔
اِنْطَلِقُوْۤا اِلٰى مَا كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَ(29)
اس کی طرف چلوجسے تم جھٹلاتے تھے۔
اِنْطَلِقُوْۤا اِلٰى ظِلٍّ ذِیْ ثَلٰثِ شُعَبٍ(30)
اس دھوئیں کے سائے کی طرف چلوجس کی تین شاخیں ہیں ۔
لَّا ظَلِیْلٍ وَّ لَا یُغْنِیْ مِنَ اللَّهَبِﭤ(31)
جو نہ سایہ دے اورنہ وہ شعلے سے بچائے۔
اِنَّهَا تَرْمِیْ بِشَرَرٍ كَالْقَصْرِ(32)
بیشک دوزخ محل جیسی چنگاریاں پھینکتی ہے۔
كَاَنَّهٗ جِمٰلَتٌ صُفْرٌﭤ(33)
گویا وہ (چنگاریاں ) زرد رنگ کے اونٹ ہیں ۔
وَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ(34)
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے۔
هٰذَا یَوْمُ لَا یَنْطِقُوْنَ(35)
یہ وہ دن ہے جس میں وہ بول نہ سکیں گے۔
وَ لَا یُؤْذَنُ لَهُمْ فَیَعْتَذِرُوْنَ(36)
اور نہ انہیں اجازت ملے گی کہ معذرت کریں ۔
وَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ(37)
اس دن جھٹلانے والوں کیلئے خرابی ہے۔
هٰذَا یَوْمُ الْفَصْلِۚ-جَمَعْنٰكُمْ وَ الْاَوَّلِیْنَ(38)
یہ فیصلے کا دن ہے ہم نے تمہیں اور سب اگلوں کوجمع کردیا ۔
فَاِنْ كَانَ لَكُمْ كَیْدٌ فَكِیْدُوْنِ(39)
اب اگر تمہارا کوئی داؤ ہو تو مجھ پر چلا لو۔
وَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ(40)
اس دن جھٹلانے والوں کیلئے خرابی ہے۔
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ ظِلٰلٍ وَّ عُیُوْنٍ(41)
بیشک ڈر نے والے سایوں اور چشموں میں ہوں گے۔
وَّ فَوَاكِهَ مِمَّا یَشْتَهُوْنَﭤ(42)
اور پھلوں میں سے جو وہ چاہیں گے۔
كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓــٴًـۢا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ(43)
اپنے اعمال کے بدلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو ۔
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ(44)
بیشک نیکی کرنے والوں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں ۔
وَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ(45)
اس دن جھٹلانے والوں کیلئے خرابی ہے۔
كُلُوْا وَ تَمَتَّعُوْا قَلِیْلًا اِنَّكُمْ مُّجْرِمُوْنَ(46)
(اے کافرو!) تم (بھی دنیا میں ) کچھ دن کھالو اورفائدہ اٹھا لو ، بیشک تم مجرم ہو۔
وَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ(47)
اس دن جھٹلانے والوں کیلئے خرابی ہے۔
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ ارْكَعُوْا لَا یَرْكَعُوْنَ(48)
اور جب ان سے کہا جائے کہ جھک جاؤ تو وہ نہیں جھکتے ۔
وَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ(49)
اس دن جھٹلانے والوں کیلئے خرابی ہے۔
فَبِاَیِّ حَدِیْثٍۭ بَعْدَهٗ یُؤْمِنُوْنَ(50)
پھر اس کے بعد وہ کون سی بات پر ایمان لائیں گے؟