Background

Surah Ad Dukhan

Surah Ad Dukhan
Surah Ad Dukhan, the 44th bankruptcy of the Quran, includes 59 verses. Surah Ad Dukhan is divided into two rukoos. Surah Ad Dukhan emphasizes the Quran’s function as a supply of steerage and mercy, caution towards disbelief and disobedience. Surah Ad Dukhan recounts the story of Pharaoh and Moses, highlighting the consequences of vanity and rejection of divine steering. Surah Ad Dukhan additionally describes the Day of Judgment and the punishment waiting for the disbelievers. Surah Ad Dukhan urges believers to are seeking for forgiveness, adhere to righteousness, and consider in Allah’s promise of mercy. Surah Ad Dukhan serves as a reminder of the importance of faith, humility, and obedience to Allah’s commandments.

    بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

    اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا۔

    Surah Ad Dukhan

    1

    حٰمٓ(1)

    2

    وَ الْكِتٰبِ الْمُبِیْنِ(2)

    قسم اس روشن کتاب کی ۔

    3

    اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ فِیْ لَیْلَةٍ مُّبٰرَكَةٍ اِنَّا كُنَّا مُنْذِرِیْنَ(3)

    بیشک ہم نے اُسے برکت والی رات میں اُتارا بیشک ہم ڈر سنانے والے ہیں ۔

    4

    فِیْهَا یُفْرَقُ كُلُّ اَمْرٍ حَكِیْمٍ(4)

    اس میں بانٹ دیا جاتا ہے ہر حکمت والا کام۔

    5

    اَمْرًا مِّنْ عِنْدِنَاؕ-اِنَّا كُنَّا مُرْسِلِیْنَ(5)

    ہمارے پاس کے حکم سے بیشک ہم بھیجنے والے ہیں ۔

    6

    رَحْمَةً مِّنْ رَّبِّكَؕ-اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ(6)

    تمہارے رب کی طرف سے رحمت بیشک وہی سنتاجانتاہے۔

    7

    رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَاۘ-اِنْ كُنْتُمْ مُّوْقِنِیْنَ(7)

    وہ جو رب ہے آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اگر تمہیں یقین ہو۔

    8

    لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُؕ-رَبُّكُمْ وَ رَبُّ اٰبَآىٕكُمُ الْاَوَّلِیْنَ(8)

    اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں وہ جِلائے اور مارے تمہارا رب اور تمہارے اگلے باپ دادا کا رب۔

    9

    بَلْ هُمْ فِیْ شَكٍّ یَّلْعَبُوْنَ(9)

    بلکہ وہ شک میں پڑے کھیل رہے ہیں ۔

    10

    فَارْتَقِبْ یَوْمَ تَاْتِی السَّمَآءُ بِدُخَانٍ مُّبِیْنٍ(10)

    تو تم اس دن کے منتظر رہو جب آسمان ایک ظاہر دھواں لائے گا۔

    11

    یَّغْشَى النَّاسَؕ-هٰذَا عَذَابٌ اَلِیْمٌ(11)

    کہ لوگوں کو ڈھانپ لے گا یہ ہے دردناک عذاب۔

    12

    رَبَّنَا اكْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ اِنَّا مُؤْمِنُوْنَ(12)

    اس دن کہیں گے اے ہمارے رب ہم پر سے عذاب کھول دے ہم ایمان لاتے ہیں ۔

    13

    اَنّٰى لَهُمُ الذِّكْرٰى وَ قَدْ جَآءَهُمْ رَسُوْلٌ مُّبِیْنٌ(13)

    کہاں سے ہو انہیں نصیحت ماننا حالانکہ ان کے پاس صاف بیان فرمانے والا رسول تشریف لاچکا۔

    14

    ثُمَّ تَوَلَّوْا عَنْهُ وَ قَالُوْا مُعَلَّمٌ مَّجْنُوْنٌﭥ(14)

    پھراس سے روگرداں ہوئے اور بولے سکھایا ہوا دیوانہ ہے۔

    15

    اِنَّا كَاشِفُوا الْعَذَابِ قَلِیْلًا اِنَّكُمْ عَآىٕدُوْنَﭥ(15)

    ہم کچھ دنوں کو عذاب کھولے دیتے ہیں تم پھر وہی کرو گے۔

    16

    یَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرٰىۚ-اِنَّا مُنْتَقِمُوْنَ(16)

    جس دن ہم سب سے بڑی پکڑ پکڑیں گے بیشک ہم بدلہ لینے والے ہیں ۔

    17

    وَ لَقَدْ فَتَنَّا قَبْلَهُمْ قَوْمَ فِرْعَوْنَ وَ جَآءَهُمْ رَسُوْلٌ كَرِیْمٌ(17)

    اور بیشک ہم نے ان سے پہلے فرعون کی قوم کو جانچا اور اُن کے پاس ایک معزز رسول تشریف لایا۔

    18

    اَنْ اَدُّوْۤا اِلَیَّ عِبَادَ اللّٰهِؕ-اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌ(18)

    کہ اللہ کے بندوں کو مجھے سپرد کردو بیشک میں تمہارے لیے امانت والا رسول ہوں ۔

    19

    وَّ اَنْ لَّا تَعْلُوْا عَلَى اللّٰهِۚ-اِنِّیْۤ اٰتِیْكُمْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍ(19)

    اور اللہ کے مقابل سرکشی نہ کرو میں تمہارے پاس ایک روشن سند لاتا ہوں ۔

    20

    وَ اِنِّیْ عُذْتُ بِرَبِّیْ وَ رَبِّكُمْ اَنْ تَرْجُمُوْنِ(20)

    اور میں پناہ لیتا ہوں اپنے رب اور تمہارے رب کی اس سے کہ تم مجھے سنگسار کرو ۔

    21

    وَ اِنْ لَّمْ تُؤْمِنُوْا لِیْ فَاعْتَزِلُوْنِ(21)

    اور اگر تم میرا یقین نہ لاؤ تو مجھ سے کنارے ہوجاؤ۔

    22

    فَدَعَا رَبَّهٗۤ اَنَّ هٰۤؤُلَآءِ قَوْمٌ مُّجْرِمُوْنَ(22)

    تو اُس نے اپنے رب سے دعا کی کہ یہ مجرم لوگ ہیں ۔

    23

    فَاَسْرِ بِعِبَادِیْ لَیْلًا اِنَّكُمْ مُّتَّبَعُوْنَ(23)

    ہم نے حکم فرمایا کہ میرے بندوں کو راتوں رات لے نکل ضرور تمہارا پیچھا کیا جائے گا۔

    24

    وَ اتْرُكِ الْبَحْرَ رَهْوًاؕ-اِنَّهُمْ جُنْدٌ مُّغْرَقُوْنَ(24)

    اور دریا کو یونہی جگہ جگہ سے کھلاچھوڑ دے بیشک وہ لشکر ڈبو یا جائے گا۔

    25

    كَمْ تَرَكُوْا مِنْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍ(25)

    کتنے چھوڑ گئے باغ اور چشمے۔

    26

    وَّ زُرُوْعٍ وَّ مَقَامٍ كَرِیْمٍ(26)

    او رکھیت اور عمدہ مکانات ۔

    27

    وَّ نَعْمَةٍ كَانُوْا فِیْهَا فٰكِهِیْنَ(27)

    اور نعمتیں جن میں فارغُ الْبال تھے۔

    28

    كَذٰلِكَ- وَ اَوْرَثْنٰهَا قَوْمًا اٰخَرِیْنَ(28)

    ہم نے یونہی کیا اور ان کا وارث دوسری قوم کو کردیا۔

    29

    فَمَا بَكَتْ عَلَیْهِمُ السَّمَآءُ وَ الْاَرْضُ وَ مَا كَانُوْا مُنْظَرِیْنَ(29)

    تو ان پر آسمان اور زمین نہ روئے اور انہیں مہلت نہ دی گئی۔

    30

    وَ لَقَدْ نَجَّیْنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ مِنَ الْعَذَابِ الْمُهِیْنِ(30)

    اور بیشک ہم نے بنی اسرائیل کو ذلت کے عذاب سے نجات بخشی۔

    31

    مِنْ فِرْعَوْنَؕ-اِنَّهٗ كَانَ عَالِیًا مِّنَ الْمُسْرِفِیْنَ(31)

    فرعون سے بیشک وہ متکبر حد سے بڑھنے والوں میں سے تھا۔

    32

    وَ لَقَدِ اخْتَرْنٰهُمْ عَلٰى عِلْمٍ عَلَى الْعٰلَمِیْنَ(32)

    اور بیشک ہم نے اُنہیں دانستہ چن لیا اس زمانہ والوں سے۔

    33

    وَ اٰتَیْنٰهُمْ مِّنَ الْاٰیٰتِ مَا فِیْهِ بَلٰٓؤٌا مُّبِیْنٌ(33)

    اورہم نے اُنہیں وہ نشانیاں عطا فرمائیں جن میں صریح انعام تھا۔

    34

    اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ لَیَقُوْلُوْنَ(34)

    بیشک یہ کہتے ہیں ۔

    35

    اِنْ هِیَ اِلَّا مَوْتَتُنَا الْاُوْلٰى وَ مَا نَحْنُ بِمُنْشَرِیْنَ(35)

    وہ تو نہیں مگر ہمارا ایک دفعہ کا مرنا اور ہم اٹھائے نہ جائیں گے۔

    36

    فَاْتُوْا بِاٰبَآىٕنَاۤ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ(36)

    تو ہمارے باپ دادا کو لے آؤ اگر تم سچے ہو۔

    37

    اَهُمْ خَیْرٌ اَمْ قَوْمُ تُبَّعٍۙ-وَّ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْؕ-اَهْلَكْنٰهُمْ٘-اِنَّهُمْ كَانُوْا مُجْرِمِیْنَ(37)

    کیا وہ بہتر ہیں یا تُبَّع کی قوم اور جو ان سے پہلے تھے ہم نے انہیں ہلاک کردیا بیشک وہ مجرم لوگ تھے۔

    38

    وَ مَا خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا لٰعِبِیْنَ(38)

    اور ہم نے نہ بنائے آسمان اور زمین اور جو کچھ اُن کے درمیان ہے کھیل کے طور پر ۔

    39

    مَا خَلَقْنٰهُمَاۤ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ(39)

    ہم نے اُنہیں نہ بنایا مگر حق کے ساتھ لیکن ان میں اکثر جانتے نہیں ۔

    40

    اِنَّ یَوْمَ الْفَصْلِ مِیْقَاتُهُمْ اَجْمَعِیْنَ(40)

    بیشک فیصلہ کا دن ان سب کی میعاد ہے۔

    41

    یَوْمَ لَا یُغْنِیْ مَوْلًى عَنْ مَّوْلًى شَیْــٴًـا وَّ لَا هُمْ یُنْصَرُوْنَ(41)

    جس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ کام نہ آئے گا اور نہ ان کی مدد ہوگی۔

    42

    اِلَّا مَنْ رَّحِمَ اللّٰهُؕ-اِنَّهٗ هُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ(42)

    مگر جس پر اللہ رحم کرے بیشک وہی عزت والا مہربان ہے۔

    43

    اِنَّ شَجَرَتَ الزَّقُّوْمِ(43)

    بیشک تھوہڑ کا پیڑ۔

    44

    طَعَامُ الْاَثِیْمِ (44)

    گنہگاروں کی خوراک ہے۔

    45

    كَالْمُهْلِۚۛ-یَغْلِیْ فِی الْبُطُوْنِ(45)

    گلے ہوئے تانبے کی طرح پیٹوں میں جوش مارے۔

    46

    كَغَلْیِ الْحَمِیْمِ(46)

    جیسا کھولتا پانی جوش مارے۔

    47

    خُذُوْهُ فَاعْتِلُوْهُ اِلٰى سَوَآءِ الْجَحِیْمِ(47)

    اسے پکڑو ٹھیک بھڑکتی آگ کی طرف بزور گھسیٹتے لے جاؤ۔

    48

    ثُمَّ صُبُّوْا فَوْقَ رَاْسِهٖ مِنْ عَذَابِ الْحَمِیْمِﭤ(48)

    پھر اس کے سر کے اوپر کھولتے پانی کا عذاب ڈالو۔

    49

    ذُقْ ﳐ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْكَرِیْمُ(49)

    چکھ ہاں ہاں تو ہی بڑا عزت والا کرم والا ہے۔

    50

    اِنَّ هٰذَا مَا كُنْتُمْ بِهٖ تَمْتَرُوْنَ(50)

    بیشک یہ ہے وہ جس میں تم شبہ کرتے تھے۔

    51

    اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ مَقَامٍ اَمِیْنٍ(51)

    بیشک ڈر والے امان کی جگہ میں ہیں ۔

    52

    فِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍ(52)

    باغوں اور چشموں میں ۔

    53

    یَّلْبَسُوْنَ مِنْ سُنْدُسٍ وَّ اِسْتَبْرَقٍ مُّتَقٰبِلِیْنَ(53)

    پہنیں گے کَریب اور قَنادِیز آمنے سامنے۔

    54

    كَذٰلِكَ- وَ زَوَّجْنٰهُمْ بِحُوْرٍ عِیْنٍﭤ(54)

    یونہی ہے اور ہم نے انہیں بیاہ دیا نہایت سیاہ اور روشن بڑی آنکھوں والیوں سے۔

    55

    یَدْعُوْنَ فِیْهَا بِكُلِّ فَاكِهَةٍ اٰمِنِیْنَ(55)

    اس میں ہر قسم کا میوہ مانگیں گے امن و امان سے۔

    56

    لَا یَذُوْقُوْنَ فِیْهَا الْمَوْتَ اِلَّا الْمَوْتَةَ الْاُوْلٰىۚ-وَ وَقٰىهُمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِ(56)

    اس میں پہلی موت کے سوا پھر موت نہ چکھیں گے اور اللہ نے اُنہیں آگ کے عذاب سے بچالیا۔

    57

    فَضْلًا مِّنْ رَّبِّكَؕ-ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ(57)

    تمہارے ربّ کے فضل سے یہی بڑی کامیابی ہے۔

    58

    فَاِنَّمَا یَسَّرْنٰهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَ(58)

    تو ہم نے اس قرآن کو تمہاری زبان میں آسان کیا کہ وہ سمجھیں ۔

    59

    فَارْتَقِبْ اِنَّهُمْ مُّرْتَقِبُوْنَ(59)

    تو تم انتظار کرو وہ بھی کسی انتظار میں ہیں ۔